۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شجر کاری مہم

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی  علامہ مقصود علی ڈومکی نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے موقع پر مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں پودا لگایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے موقع پر مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں پودا لگایا۔

درخت؛ زمین کا حسن اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت ، زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے عوام اور تنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

درخت؛ زمین کا حسن اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ شجر کاری عبادت ہے روایات میں درخت کاشت کرنے والے کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا ذکر ملتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے، اس میں سے انسان ، جانور یا پرندہ کھائے تو یہ درخت لگانے والے کے لئے صدقہ شمار ہوگا۔

درخت؛ زمین کا حسن اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران درخت لگائیں اور اس سلسلے میں محکمہ جنگلات ، ضلعی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون حاصل کریں۔

درخت؛ زمین کا حسن اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

درخت؛ زمین کا حسن اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .